ابنا: وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے رہنما علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں دہشت گردوں کی امریکی سرپرستی ثابت ہو گئی، حکومت راست اقدامات کرے، بے گناہ شہریوں اور سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے عسکریت پسندوں کا امریکی اشارے پر شام جا کر شامی حکومت کے خلاف لڑنا حکومتی رٹ کیلئے چیلنج ہے، ملک کے نامور مفتیان کرام نے بجا طور پر ان عناصر کو خوارج قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر انہیں اسلام کا درد ہوتا تو لبنان اور فلسطین جا کر اسرائیل کے خلاف لڑتے، سینکڑوں بے گناہوں کا خون بہانے والوں ان دہشت گردوں کی امریکی سرپرستی ثابت ہو گئی ہے جو انہیں عالم اسلام کے خلاف اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے کرائے کے قاتلوں کی طرح استعمال کر رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جن عزائم کا اظہار کر رہی ہے، اس کا تقاضا ہے کے راست اقدامات کرتے ہوے پوری قوت کے ساتھ ان کا قلع قمع کر دے۔
.......
/169